جھنگ ، شیخوپورہ ، ہری پور و ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد

جھنگ ، شیخوپورہ ، ہری پور و ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے ضلع جھنگ ، شیخوپورہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دیئے ، جبکہ ضلع خاران ، پنجگور ، آواران، واشک، موسی خیل اور ژوب کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنایا جائے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کی سماعت ہو ئی ، جس میں ہری پور کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات سنے گئے ، سماعت کے دوران صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن ہری پور کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل بن خورشید پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر کئے فیصلے کے حق میں دلائل دیئے ، الیکشن کمیشن نے ہری پور کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو مسترد کر دیا ۔ الیکشن کمیشن میں ضلع خاران ، پنجگور ، آواران، واشک، موسی خیل اور ژوب کی حلقہ بندیوں پر بھی اعتراضات سنے گئے الیکشن کمیشن تمام اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنایا جائے گا ، الیکشن کمیشن نے ضلع جھنگ ، شیخوپورہ اور ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں پر محفوظ فیصلہ بھی سناتے ہوئے تینوں اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو مسترد کر دیا ۔

مزید : صفحہ اول