الیکشن امیدواروں کی بروقت جانچ پڑتال کیلئے نیب میں سکرونٹی فسیلی ٹیشن سیل قائم

الیکشن امیدواروں کی بروقت جانچ پڑتال کیلئے نیب میں سکرونٹی فسیلی ٹیشن سیل ...

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) نیب نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے سکروٹنی فسیلی ٹیشن سیل قائم کردیا۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نیب سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے انتخابات2018ء کی تیاریاں جا ری رکھے ہوئے ہے،ان انتخابات کا اہم پہلو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان نے نیب سے قریبی رابطہ رکھنے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا ہے تاکہ آ ئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بارے میں معلومات بروقت شیئرکی جاسکیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرزاور تمام علاقائی بیوروز کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مقررہ/کم سے کم وقت میں قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تعاون کیلئے سکروٹنی فیسیلیٹیشن سیل قائم کرنے کی ہدایت کی جس پر نیب ہیڈکوارٹرزاور تمام علاقائی بیوروزمیں سکروٹنی فیسیلیٹیشن سیل قائم کئے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل آپریشن ظاہر شاہ کی نگرانی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر شکیل انجم ناگرہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے تاکہ الیکشن شیڈول پر عملدرآمد کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کوبلا تعطل 24گھنٹے معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے۔انہوں نے ہدایت کی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مقررہ/کم سے کم وقت میں قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہماراسرکاری ذمہ داری اور قومی فرض ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نیب سیل قائم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...