کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت کرنیوالے لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے ،لارجربینچ میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس مشیرعالم، جسٹس سردارطارق اورجسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں،درخواست کی سماعت کل صبح سا ڑ ھے 11 بجے ہوگی ۔درخواست گزار کی جانب سے بعض حذف کردہ شقوں کی بحالی کی استدعا کی گئی تھی ۔انتخابی اصلاحات ایکٹ کے تحت نئے کاغذات نامزدگی فارم کا جائزہ لیاجائے گا۔واضح رہے سیاستدانوں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی میں کی جانیوالی حالیہ تبدیلیاں کو لا ہو رہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیدیا تھا، فیصلے کے اگلے روز نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے اس کیخلاف اپیل کی ہدایت جاری کی، کیونکہ اس سے الیکشن میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی میں تبدیلی سے متعلق لاہور ہائی کو ر ٹ کا فیصلہ معطل کردیا، الیکشن کمیشن کی درخواست بھی منظور کرلی تھی، اب اس ضمن میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول