شریف خاندان کی تینوں ریفرنس پر اکٹھے حتمی دلائل دینے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے شریف خاندان کے وکلا کی جانب سے تینوں ریفرنس پر اکٹھے حتمی دلائل دینے کی درخواست مسترد کردی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ چاہیں توچیلنج کر سکتے ہیں،تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جائیگا۔ نواز شریف کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کو حتمی دلائل دینے کا حکم دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا مریم نواز لندن فلیٹ کی بینیفشل مالک ہیں، 1993میں نواز شریف کے بچوں کے ذرائع آمدن نہیں تھے، قطری خط ایک افسانہ تھا، لندن فلیٹس ریفرنس میں 18گواہان کے بیان ریکارڈ کرائے گئے۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردی۔ نیب پراسیکیوشن کے دلائل آج بھی جاری رہیں گے۔
احتساب عدالت