افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر شلپا شیٹھی کو تنقید کا سامنا

افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر شلپا شیٹھی کو تنقید کا سامنا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے انہیں رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے ڈالا۔حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔اس موقع پر دیگر اشیاء کے ساتھ شلپا اور ان کی فرینڈز ’’افلاطون‘‘ نامی سویٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم ’’افلاطون‘‘کا گانا بجنا شروع ہوگیا، جس پر اداکارہ اور ان کی فرینڈز جھومنے لگیں۔اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی لوگوں نے شلپا شیٹھی کو کھری کھری سنا دیں۔کسی نے کہا، یہ افطار پارٹی ہے یا کِٹی پارٹی؟ آپ افطار کی میز پر ڈانس کیوں کر رہی ہیں؟ براہ مہربانی کچھ احترام کا مظاہرہ کریں۔جبکہ ایک صارف نے کہا، شلپا شیٹھی، نہایت معذرت کے ساتھ، لیکن آپ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

شلپا شیٹھی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...