ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

کراچی، اسلام ، لاہور ، پشاور (صباح نیوز) ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے ،معتکفین کیلئے مساجد میں خصوصی انتظامات کے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام ، لاہور پشاور سمیت ملک بھر میں لاکھوں فرزند ان توحیداعتکاف بیٹھ گئے ۔ ماہ صیام کا دوسرا عشرہ ختم ہوتے ہی مسلمان اعتکاف کے لئے مساجد میں قیام کرتے ہیں۔ معتکفین کے لئے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کو جہنم سے نجات کا عشرہ قرار دیا گیا۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر کو تلاش کرنے کے لئے معتکفین اللہ کی حمدوثنا میں مصروف رہتے ہیں۔مساجد میں گوشہ نشین ہونے والوں نے کہا کہ وہ دوران اعتکاف یکسو ہوکر وظائف اور نوافل کے ذریعے اپنی حاجات و مناجات بارگاہ الہی میں پیش کریں گے اور ملکی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کریں گے۔

اعتکاف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...