ا عمران خان کے تذکرے پر انگریزوں کی بھی آنکھیں جھک جاتی ہیں، عائشہ گلالئی

ا عمران خان کے تذکرے پر انگریزوں کی بھی آنکھیں جھک جاتی ہیں، عائشہ گلالئی

سلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے تذکرے پر انگریزوں کی بھی آنکھیں جھک جاتی ہیں،انگریز انہیں اور کارناموں سے جانتے ہیں، ن لیگ والے عائشہ احد کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان ریحام خان کو جس طریقے سے دھمکیاں دے رہے ہیں اس کی مذمت کرتی ہوں،عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی سے راہ فرار اختیار کیا، جاوید میانداد نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان کو ہم میٹر کہا کرتے تھے ایسا میٹر جو پیسوں سے چلتا ہے،منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحرٹ انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتیں خواتین کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہیں اس پر دکھ ہوتا ہے ۔

مزید : صفحہ اول