ریحام خان کی کتاب کے اصل کھلاڑی شہبازشریف ہیں، شیخ رشید

ریحام خان کی کتاب کے اصل کھلاڑی شہبازشریف ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے ریحام خان کی کتاب کے اصل کھلاڑی شہبازشریف ہیں، ہو سکتا ہے شہبازشریف نے ریحام خان کو2لاکھ پاؤنڈدیئے ہوں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’ آن دی فرنٹ ‘‘ میں گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا ریحا م خان کے پاس عمران خا ن کی شادی کے علاوہ کچھ نہیں ،ریحام خان بکنے والی عورت اور انہوں نے سب کچھ پیسے کیلئے کیا ہے ۔ میں یقین سے کہتا ہوں اس کتاب سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ، نوا زشریف اور شہباز شریف گلی گلی میں یہ کہتے پھریں گے ہم نے یہ کتاب نہیں لکھوا ئی ۔ شہبا ز شریف اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ وہ نوا زشریف کو بچا لیں اور یہ ایک بہت بڑا پلان ہے،شہباز شریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں ان کیخلاف بہت سے کرپشن کے کیسز ہیں اور ایک دن وہ خود جیل جا ئینگے ۔ میں عمران خان کا سیاسی دوست اور ساتھی ہوں ، یقین سے کہہ سکتا ہوں ریحام کی شادی پر بیان دیا تھا بینک، بڑھاپے کی نوکری اور طوائفوں سے شادی کام نہیں آتی ، اس بیان پر عمران خان مجھ سے ناراض ہوگئے تھے لیکن میں آج بھی اس بیان پر قائم ہوں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...