ریحام سے صر ف ایک ملاقات ہوئی ،وہ بھی ان کی شادی سے قبل ،شہبازشریف

ریحام سے صر ف ایک ملاقات ہوئی ،وہ بھی ان کی شادی سے قبل ،شہبازشریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے سوشل میڈ یا سمیت ہر طرف ہیں اور اس لفظی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب پڑھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تاہم اب اس حوالے سے شہبازشریف بھی میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے وہ اپنی زندگی میں صرف ایک بار ہی ریحام خان سے ملے ہیں۔پریس کانفرنس کے دورا ن صحافی نے ریحام خان سے متعلق سوال کیا تو شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ریحام خان سے صرف ایک ہی ملاقات ہوئی ہے اور وہ بھی شادی سے پہلے ، اس وقت دھرنہ تھا اور تب ریحام خان پاکستان ٹیلی ویڑن میں تھیں اور انہوں نے میرا انٹرو یو لیا تھا۔ شہبازشریف کا کہناتھا یہ میری ان سے پہلی اور آخری ملاقات تھی۔

شہباز ملاقات

مزید : صفحہ اول