طلبہ کو داخلہ دینے کے حکم پر عمل نہ کرنے پر 5میڈیکل کالجوں کو نوٹس

طلبہ کو داخلہ دینے کے حکم پر عمل نہ کرنے پر 5میڈیکل کالجوں کو نوٹس

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے طلبہ کو داخلہ دینے کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے پانچ میڈیکل کالجز کو نوٹسز جاری کر کے ان کے سربراہان کو وضاحت کیلئے ہفتے کو کراچی رجسٹری میں طلب کر لیا ۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان کے نجی میڈیکل کالجزمیں داخلوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام طلبہ کو داخلے مل گئے ؟ جس پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ 25 طلبہ کو تاحال داخلے نہیں مل سکے، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج عدالتی حکم نہیں مان رہا، جبکہ آرمی میڈیکل کالج کو جی ایچ کیو کی اجازت کا انتظار ہے۔سپریم کورٹ نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی، کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج، پنجاب میڈیکل کالج، فیصل آباد میڈیکل کالج اور ڈا میڈیکل کالج کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ ان میڈیکل کالجز کے سربراہان کو ہفتے کو کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...