صدرممنون شنگھائی تعاون تنظیم کے 8ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

صدرممنون شنگھائی تعاون تنظیم کے 8ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( این این آئی )صدرمملکت ممنون حسین ہفتے کے روز سے چین میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے18ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدرممنون حسین اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سدابہار تذویراتی تعلقات کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں خصوصاً دوطرفہ تعاون کاجائزہ لیاجائے گاجس میں پیشرفت کاعمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں رہنما سی پیک کے لائحہ عمل کے تحت تعاون کے دوسرے شعبوں سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔
صدرممنون

مزید :

صفحہ آخر -