وزارت مذہبی امور سروس سٹیکر کوٹہ کے مطابق تقسیم کرے،حج آرگنائزر

وزارت مذہبی امور سروس سٹیکر کوٹہ کے مطابق تقسیم کرے،حج آرگنائزر

لاہور(ڈویلپمنٹ سے)وزارت مذہبی امور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرکاری حج سکیم60فیصد پرائیویٹ حج سکیم40فیصد کے تناسب سے خدام الحجاج کے لیے سروس سٹیکر کی تقسیم کو بھی یقینی بنائے حج آرگنائزر کا مطالبہ،وزارت مذہبی امور 18سو سروس سٹیکر میں سے120سٹیکر پرائیویٹ حج سکیم کو دے کر ٹرخا دیتی ہے حالانکہ 40فیصد کے حساب سے تقسیم کی جائے تو ہر کمپنی کو ایک سٹیکر مل سکتا ہے جس سے کمپنی اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکتی ہے ،حج آرگنائزر کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور ہر کمپنی سے تقاضا کرتی ہے ایک عالم دین ہوایک ڈاکٹر ہو ایک خادم ہو یہ سب کیسے ممکن ہے ،وزارت مذہبی امور اگر کوٹہ کی تقسیم کے تناسب سے پرائیویٹ حج سکیم کو سٹیکر فراہم کرے تو ہر کمپنی کو آسانی سے معاون لے جا سکتی ہے۔

سروس سٹیکر

مزید : صفحہ آخر