کرنسی سمگلنگ کیس ایان علی کی اپیل خارج

کرنسی سمگلنگ کیس ایان علی کی اپیل خارج

اسلا م آباد(صباح نیوز)کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم کلیکٹرکے فیصلے کیخلاف ماڈل ایان علی کی اپیل خارج کردی گئی۔چیئرمین کسٹم اپیلیٹ ٹربیونل ملک منظورنے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل ایان علی کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے چاراپریل کودرخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا ۔کسٹم اپلیٹ ٹربیونل نے ایان علی پرپانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔فیصلے کے بعد ماڈل گرل پرجرمانے کی سزا برقراررکھی گئی جبکہ برآمد شدہ کرنسی ضبط کرنے کا حکم بھی اپنی جگہ موجود ہے۔واضح رہے کہ ایان علی پر 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام ہے، وہ ائرپورٹ سے امریکی کرنسی کے ساتھ گرفتار ہوئی تھیں جس پر انہیں کئی ماہ جیل میں بھی رہنا پڑا تھا

ایان علی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...