کوہاٹ: مسافر وین میں آتشزدگی، 6افراد جاں بحق، 12زخمی

کوہاٹ: مسافر وین میں آتشزدگی، 6افراد جاں بحق، 12زخمی

کوہاٹ(صباح نیوز)انڈس ہائی وے پر مسافر ہائی ایس میں آتشزدگی سے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرخواصی بانڈہ کے قریب ٹرک اورمسافر ہائی ایس میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی اورآتشزدگی سے 6 افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک اورہائی ایس میں تصادم کے بعد پیش آیا، مسافرگاڑی پشاورسے ڈی آئی خان جارہی تھی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں شناخت اور کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا گیا۔حادثے کے باعث انڈس ہائی وے بند ہوگیا اور ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

کوہاٹ حادثہ

مزید : صفحہ آخر