بیگم کوٹ شاہدرہ‘کے طلبااور اساتذہ کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

بیگم کوٹ شاہدرہ‘کے طلبااور اساتذہ کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

لاہور(پ ر)جامعہ شرفیہ اسلامک سنٹر‘ بارادری روڈ‘ بیگم کوٹ شاہدرہ‘لاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور امداد اکیڈمی‘ ملتان روڈ چوہنگ‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ شاد باغ‘لاہور‘اقراء تحفیظ القرآن ‘ٹاؤن شپ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 154تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...