پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے دھوکے کے سواکچھ نہیں،اشرف رسول

پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے دھوکے کے سواکچھ نہیں،اشرف رسول

فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق ایم پی اے پیرمحمداشرف رسول نے کہاکہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے دھوکے کے سواکچھ نہیں ،یوٹرن لینے وا لے مخالف کوآئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کرینگے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ہرسازش کابھرپورطریقے سے مقابلہ کرے گی ترقیاتی کاموں کی بنیاد پرمسلم لیگ ن اکثریت سے چاروں صوبوں میں کامیاب ہوگی ان خیالات کااظہارانتخابی حلقے میں ورکروں سے ملاقات کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتحصیل صدر حاجی ظفراحمد مظفر،میاں مشتاق احمد،طارق محمود ڈار ،مقصود احمد بٹ اورطارق محمود کھوکھر ،راناوقاراحمداوردیگرارکان بھی موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیرمحمداشرف رسول نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کے پاس جائے گی اپنی کارکردگی سامنے رکھ کر اکثریت سے حمایت حاصل کرے گی،مخالفین کے پاس یہودی ایجنڈے کے سواکچھ نہیں ،دھرنوں نعروں انتشارکی سیاست اورجھوٹے دعووں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی ۔بے بنیاد الزام تراشی کرنیوالوں کوالیکشن میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4