اوپن یونیورسٹی نے فاٹا میں تعلیمی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز کردیا

اوپن یونیورسٹی نے فاٹا میں تعلیمی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز کردیا

لاہور (سٹی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاٹا میں تعلیمی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں ٗ ان اقدامات میں شمالی وزیر ستان ایجنسی ٗ وانا میں رابطہ آفس کا قیام بھی شامل ہے جس سے ارد گرد کے علاقوں جس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک بھی شامل ہیں کے عوام کی تعلیمی ضرور تیں پورا ہوں گی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی دور دراز اور نظر انداز شدہ علاقوں کے عوام کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے کوششیں اور اقدامات کررہے ہیں۔

ٗ وانا میں یونیورسٹی کے رابطہ آفس کا قیام بھی اُن اقدامات کا حصہ ہے۔یونیورسٹی فاٹا اور بلوچستان کے عوام کو میٹرک کی مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔ وانا کی آبادی تقریباً ساڑے چھ لاکھ ہے ٗ اوپن یونیورسٹی ان کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ڈائریکٹوریٹ ریجنل سروسزکے مطابق یونیورسٹی وانا میں سٹڈی سینٹرز اور امتحانی مراکز کی سہولتیں پہلے سے فراہم کررہی ہیں ٗ اب ان سہولتوں میں اضافہ کرکے ایک مستقل رابطہ دفترقائم کیا جارہا ہے جس سے وہاں کے طلبہ اپنے مسائل فوری طور پر حل کرواسکیں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی ملک بھر کے جیلوں میں مقید افراد ٗ ہر طرح کی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ٗ ڈراپ آؤٹ گرلز اور خواجہ سراؤں کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔یونیورسٹی نے تعلیمی اخراجات ادا نہ کرسکنے والے طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے9۔مختلف سکالرشپ اسکیمیں بھی متعارف کی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...