اوور سیز پاکستانیوں سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہو سکتا،الطا ف شاہد

اوور سیز پاکستانیوں سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہو سکتا،الطا ف شاہد

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہوسکتا،ان کا انتخابی سیاست پرہم وطنوں سے زیادہ حق ہے۔تارکین وطن مادروطن پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرنے کے خواہاں ہیں۔ بیرو ن ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیاجائے،انہیں ووٹ کاحق ملنے سے یقیناجمہوریت کودوام اوراستحکام ملے گااورمنتخب حکمرانوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔پی ایس پی کی قیادت اوورسیزپاکستانیوں کی قومی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،انہیں قومی سیاست سے بیدخل نہیں کیا جاسکتا۔انتھک اوورسیزپاکستانیوں کوقومی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا کہاجاسکتا ہے،وہ تعمیروطن کیلئے سات سمندرپاراپناخون پسینہ بہاتے ہیں ۔برطانیہ سمیت یورپ اورخلیجی ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیاجائے۔۔وہ ایک افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پی ایس پی سماجی وسیاسی برائیوں کاباب بندکردے گی۔کراچی سمیت مادروطن کاہرشہرمعاشی سرگرمیوں کامرکز بنے گااورسماج دشمن عناصر کاصفایاکردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہیں ہوں گے۔بدعنوانی اوربدانتظامی کے سدباب کیلئے پی ایس پی کی قیادت کاکردار کلیدی اورتاریخی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں پی ایس پی کے قیام سے وفاق کی مضبوطی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوا۔پی ایس پی کے بانیان مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے منافرت اورصوبائیت کاسومنات پاش پاش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی قیادت ملک وقوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال 25جولائی 2018ء کے عام انتخابات کیلئے وطن پرست اورعوام دوست نمائندوں کوپارٹی ٹکٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں عوامی طاقت سے ایک بڑی پارلیمانی قوت بن کرابھرے گی،سیّدمصطفی کمال وزیراعظم منتخب ہوکر تعلیم،پانی اورصحت سمیت ہرشعبہ دوررس اصلاحات کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4