تاجر برادری کا (ن) لیگ کی قیادت سے محمد علی میاں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ

تاجر برادری کا (ن) لیگ کی قیادت سے محمد علی میاں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ

لاہور (کامرس رپورٹر)تاجر برادری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ لاہور چیمبر کے سابق صدراور وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر محمد علی میاں کو صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ دیکر تاجر برادری کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے۔ ہال روڈ، اردو بازار، فیروز پور روڈ، گنپت روڈ، انارکلی ، برانڈرتھ روڈ اور شہر کی دیگر اہم مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے تاجر نمائندوں نے کہا کہ ان کے پر زور مطالبے پر محمد علی میاں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159اور پی پی 166سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر نامزدگی کے لیے درخواست مسلم لیگ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے تجارت کی حیثیت سے محمد علی میاں نے تاجر برادری کے لیے انمول خدمات سرانجام دیں اور حکومت و تاجروں کے درمیان رابطے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں تاجر برادری کی نمائندگی کے لیے محمد علی میاں سے بہتر اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

لہذا انہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...