سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے عالمی ماحولیات کا دن

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے عالمی ماحولیات کا دن

لاہور (سٹی رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے عالمی ماحولیات دن کے موقع پر سوئی گیس ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے پلاسٹک بیگز اور بوتلوں کے استعمال کو ترک کرنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اینوائرمنٹ ڈے یعنی عالمی ماحولیات کا دن منایا گیا جس کا مقصد فضا کو آلودگی سے پاک کرنا ہے ۔ اسی سلسلے میں سوئی گیس ہاوس میں ایس این جی پی ایل کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ایل این جی پی ایل امجد لطیف نے کہا کہ 1200 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی میں سے 1100 ایم ایم سی ایف سوئی ناردرن کو مل رہی ہے، صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا ہر شہری کا فرض ہے تاکہ ہم تازہ ہوا میں سانس لیں سکیں ۔

جس کے لئے پلاسٹک بوتل اور بیگز پر مکمل پابندی عائد کئے جانے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...