شہبازشریف لفظوں کا ہیر پھیر کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،اشرف بھٹی

شہبازشریف لفظوں کا ہیر پھیر کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے آئندہ ڈیم بنانے کے اعلان پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اب بھی لفظوں کا ہیر پھیر کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

کی کوشش کررہے ہیں انہیں عوام کو دھوکا دینے والی باتیں کرنے سے پہلے شرم کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ ہی بولا ہے اب بھی الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے اور انہوں نے عوام سے جھوٹ بولنا شروع کردیا ہے لیکن اب عوام( ن) لیگ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ان کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظر یں اس وقت سپر یم کورٹ پر لگی ہو ئیں ہیں وزیراعلی صاف پانی کے حوالے سے سپریم کورٹ کو جواب نہیں دے سکے ہیں انہیں اربوں روپے کی لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4