عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں، آزاد تبسم

عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں، آزاد تبسم

لاہور( سٹی رپورٹر )مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں،جنوبی پنجاب کو حقوق دلانے کا نعرہ لگانے والے تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے قائدین معمولی مفاد پر لڑرہے ہیں،عمران خان کی جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست پھر ناکام ہوگی ،ماضی میں بھی وہ جنوبی پنجاب کے نام پردکانداری چمکاتے رہے ، جنوبی پنجاب کی حالت خیبرپختون خواہ سے بہتر ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں شفاف منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی۔ ، ہر منصوبہ میں عوام کی رقم بچا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی بچت کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے۔ معدنیات میں اربوں روپے بچائے گئے۔

،ماضی میں کئی منصوبے کوتاہی کی وجہ سے التوا کاشکار رہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی ان منصوبوں کو شروع کیا اور انہیں مکمل کیا،

مزید : میٹروپولیٹن 4