حضرت علیؓ کے افکار سے قیامت تک روشنی بکھرتی رہے گی،اشرف جلالی

حضرت علیؓ کے افکار سے قیامت تک روشنی بکھرتی رہے گی،اشرف جلالی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اورتحریک لبیک اسلام کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تربیت نبوی ﷺ کے عظیم شاہکار اولیاء کے تاجدار اور تاریخ اسلامی کے سالار ہیں۔ضرب حیدری اور فکر مرتضوی اسلام کی ہیبت اور عظمت کی روشن دلیلیں ہیں۔آپ کے کردار اور افکار سے قیامت تک روشنی بکھرتی رہے گی۔آپ نے دربار رسالت ﷺسے فیض پانے اور ملّت اسلامیہ میں فیض باٹنے میں منفرد کردار ادا کیا ۔

خلافت راشدہ کے تسلسل میں آپکی فتوحات ، کرامات، کمالات اور بصیرت افروز فرمودات سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

آپکے جامع اصول، گراں قدر فیصلے اور ایمانی ضابطے کتابِ حکمرانی کے روشن ابواب ہیں۔آپ اس اُمت کی باقی تمام اُمتوں پر سروری اور سرداری کی واضح دلیل ہے۔ آپکی محبت ایمان اور آپکی پیروی ا للہ تعا لیٰ کا انعام ہے۔ آپ نے پہلے تینوں خلفاء کی عقیدت اور اطاعت پر پختگی سے کاربند رہے۔ آپکی پوری زندگی حق کی پہچان اور حق کا اعلان ہے۔ آپ نے واضح طور پر ارشاد فرمایا کسی سینے میں میری محبت اور حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا بغض اکٹھے نہیں ہو سکتے۔

جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 4