سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹر اور رائل کالج آف پیتھالوجسٹ آسٹریلیا میں تعاون کا معاہدہ

سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹر اور رائل کالج آف پیتھالوجسٹ آسٹریلیا میں تعاون کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان میں میڈیکل ٹیسٹنگ کا معیار بہتر بنا کر شہریوں کو معیاری سروس فراہم کرنے میں مصروف عمل سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹراور آسٹریلیا کے رائل کالج آف پیتھالوجسٹ کے درمیان ایک خصوصی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری مختلف بیماریوں کی جانچ پڑتال کیلئے دنیا کے بہترین میڈیکل ایکسپرٹس کے طے کردہ معیار اور طریقہ کار سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔ سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹر کے سی ای او ڈاکٹر فیصل بشیر نے اس معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رائل کالج آف پیتھالوجسٹ آسٹریلیا میڈیکل ٹیسٹنگ اور پیتھالوجی لیبارٹریز کے شعبے میں دنیا بھر میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے جو امریکہ ، برطانیہ اور جاپان سمیت دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں ڈائیگناسٹک لیب اینڈ ریسرچ سنٹرز کو معاونت فراہم کر رہا ہے ۔
جبکہ پاکستان میں سٹی لیب اینڈ ریسرچ سنٹر کے ساتھ ان کی شراکت قائم ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستانی پتھالوجسٹ ماہرین کو ریسرچ ، تشخیص ،مالیکیولر جینیٹکس،بائیو سیکیورٹی اورپوائنٹ آف کئیر سمیت دیگر علوم کے حوالے سے راہنمائی ملے گی اور پاکستانی عوام میڈیکل سائنسز کے جدید رحجانات سے مزین اپ گریڈڈ سروس سے براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -