کھادی اسکالینڈ میں اپنا ریٹیل اسٹور کھولنے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن گیا

کھادی اسکالینڈ میں اپنا ریٹیل اسٹور کھولنے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن گیا

لاہور(پ ر) پاکستان کے صف اول کے فیشن ریٹیل برانڈ کھادی (Khaadi) کا اسکاٹ لینڈ میں اپنے پہلے اسٹور کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ اسکاٹ لینڈ میں پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس کی اپنی ریٹیل آؤٹ لٹ ہے۔کھادی کا گلاسگو اسٹور سلور برن شاپنگ سینٹر میں واقع ہے جو برطانیہ کے سب سے بڑے شاپنگ سینٹرز میں سے ایک ہے۔ بیرون ملک یہ اسکا 18واں انٹرنیشنل اسٹور جبکہ برطانیہ میں آٹھواں اسٹور ہے۔ یہ انٹرنیشنل اسٹور کھادی کی تیار ملبوسات اور کھادی خاص کلیکشن میں شامل مختلف مصنوعات پیش کر ے گا ۔کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے کہا، "اس اہم پیش رفت پر مجھے انتہائی فخر ہے۔ کھادی پاکستان میں فیشن ریٹیل کی بنیاد رکھنے والا ادارہ ہے۔

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کی بہترین ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جائے اور اسے مقامی و عالمی سطح پر فروغ دیا جائے۔ اس کے ساتھ کھادی اپنے صارفین کو ریٹیل کے اپنی منفرد تجربے سے بھی روشناس کرا رہا ہے۔"

یہ نیا اسٹور 2772 اسکوائر فٹ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جو سادگی سے مزین قدرتی لکڑی اور پتھر پر مشتمل ہے ۔ اس سے قدرتی چیزوں کی موجودگی احساس ہوتا ہے۔ اس کی خصوصی وال مشہور آرٹسٹ سہیل عبداللہ نے تیار کی ہے جو بیک پینٹڈ گلاس پر مشتمل ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...