فرنس آئل کی فروخت مئی کے دوران 132 فیصد بڑھ گئی

فرنس آئل کی فروخت مئی کے دوران 132 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2018ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ جے ایس گلوبل کیپٹل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ء میں تیل کی فروخت میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس دوران تیل کی فروخت 24لاکھ 49 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو چلانے کے حکومتی فیصلہ کے بعد مئی 2018ء میں فرنس آئل کی فروخت 132فیصد کے اضافہ سے 8 لاکھ 57 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں تیل کی مجموعی فروخت میں 4 فیصد کی کمی سے فروخت کا حجم 22.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...