بروقت شفاف انتخابات نگران حکومت کی ذمہ داری ،تاخیر برداشت نہیں،میاں مقصود

بروقت شفاف انتخابات نگران حکومت کی ذمہ داری ،تاخیر برداشت نہیں،میاں مقصود

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ انتخابات میں تاخیر کسی صورت منظور نہیں، بروقت صاف شفاف انتخابات(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ہی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انتخابات اور جمہوری عمل ہی ملک میں نظام اور قیادت کی تبدیلی کا راستہ ہے ووٹر زاپنی عزت کیلئے ووٹ اہل، دیانتدار اور عزت دار لوگوں کو دیں پھر ہی پاکستان خوشحال و مستحکم ہوگا۔ 29؍جون کو ملتان میں جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا یہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج ظلم وبربریت کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ سمیت انسانیت کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے لاہور روانگی سے قبل ملتان میڈیا سنٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایم اے پنجاب کے سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اختر، ضلعی صدر میاں آصف محمود اخوانی ، میڈیا کو آر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق بھی ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم ، بھا شا ڈیم، منڈا ڈیم سمیت دیگر ڈیمز بننے چاہئیں تاکہ پانی وبجلی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر