پانی کے معاملہ پر پاک بھارت جنگ خارج از امکان نہیں ، حافظ سعید

پانی کے معاملہ پر پاک بھارت جنگ خارج از امکان نہیں ، حافظ سعید

ساہیوال(بیورو رپورٹ) امریکہ اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ نے پاکستان کے لئے نازک صورتحال پیدا کر دی ہے پانی کے معاملہ پر پاک بھارت جنگ خارج از امکان نہیں ہمیں اپنی بقاء کی جنگ لڑ نے کے لئے متحد ہونا پڑے گا ۔افواج پاکستان پر مجرمانہ تنقید کر نے والے وطن فروش اور دشمن(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ہیں ۔300سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت اور ہمارے لئے ممانعت کیا یہ ہی غیر جانبداری ہے ۔ان خیالات کا اظہار مر کزی امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید نے مقامی ہال میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہود و نصارا اور ہنود نے گٹھ جوڑ کر کے عالم اسلام کو خانہ جنگی میں گھسیٹ لیا ہے ،شام،فلسطین،یمن،عراق ،افغانستان اور کشمیر اس کی بڑی شعائیں ہیں جہاں مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کو مروایا جارہا ہے ۔اب پاکستان ان کے ناپاک عزائم کے آگے ایک بہت بڑی دیوار ہے جسکے لئے وہ شب و روز سازشوں میں مصروف ہیں ۔کشمیریوں پر بے تحاشا مظالم ،بھارتی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور پاکستان کا پانی بند کر نے کے لئے ناپاک ڈیموں کی تعمیر ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں ۔اگر پاکستان قائم و دائم ہے تو اس کا تمام تر سہرا افواج پاکستان کے سر ہے ۔آج جو لوگ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا نے میں مصروف ہیں وہ در اصل انہی وطن دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں ۔پاکستان کے عوام کو ان لوگوں کو اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا اور افواج پاکستان کے ہاتھ مظبوط کر نا ہونگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...