جنوبی پنجاب میں ہزاروں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے

جنوبی پنجاب میں ہزاروں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز ہزاروں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے۔ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں 1500 افراد (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اجتماعی سنت اعتکاف بیٹھے ہیں جن کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 10روزہ اجتماعی اعتکاف میں قرآن و سنت کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔ افطار اور سحری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دریں اثنا دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیاگیا ۔

اعتکاف

مزید : ملتان صفحہ آخر