جے یو پی(نورانی)،ملی یکجہتی کونسل اور صدر نظام مصطفی محاذ نے قومی وصوبائی حلقوں میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا،8جون تک درخواستیں طلب

جے یو پی(نورانی)،ملی یکجہتی کونسل اور صدر نظام مصطفی محاذ نے قومی وصوبائی ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دئیے ہیں مرکزی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرہونگے جبکہ دیگر اراکین میں پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی،مفتی محمد طاہر تبسم،پیر ناصر جمیل ہاشمی،پیر سید عاشق شاہ بخاری،میاں غلام شبیر،سید شاہد حسین گردیزی اور ڈاکٹر محمد یونس دانش شامل ہیں اسی طرح پنجاب پارلیمانی بوڈ کے چیئرمین صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،اوراراکین ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ،پیر سعید احمد نقشبندی،سید شاداب الحسن گیلانی،میاں عبدالسلام قریشی،صاحبزادہ حسیب احمد نظیری ،چوہدری رشید احمد سہو،سندھ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سید عقیل انجم قادری اراکین سید حامد محمود فیضی،علامہ بشیر القادری،قاضی احمد نورانی صدیقی،میاں منیر احمد جامی،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،شاہد حسین اعوان ،بلوچستان پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین عبدالقدوس ساسولی،مفتی محمد جان قاسمی،صاحبزادہ سعد اللہ خان باروزئی،مولانا حافظ محمد قاسم قاسمی، مولانا نجیب الرحمن ساسولی، مولانا محمد عیسی پندرانی،کے پی کے پارلیمانی بورڈکے چیئرمین پیر جمال الدین چشتی اراکین یاسر فرید،منیر حسین،سید منظور حسین شاہ ،کران شاہ گیلانی،فیاض حسین قریشی ،حاجی نوشاد احمد چشتی شامل ہیں جے یو پی (نورانی) کے ٹکٹ چابی کے نشان پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8جون تک اپنی درخواستیں مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کردیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...