عام انتخابات میں سیکولر سیاست ناکام ہوگی،لیاقت بلوچ

عام انتخابات میں سیکولر سیاست ناکام ہوگی،لیاقت بلوچ

ملتان (سٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کارکنان ،خواتین ، نوجوان انتخابی مہم میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے ۔ حلقہ کی تمام مساجد ، مدارس ، طلبہ ، اساتذہ ، نظام مصطفےٰ کے قیام اور ایم ایم اے کی کامیابی کے لیے بھر پور حصہ لیں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

گے ۔اسلامی قیادت نے عقیدہ ختم نبوت کا زبردست اور کامیابی سے دفاع کیا ۔ عام انتخابات میں سیکولر سیاست ناکام ہوگی ۔ غلامان مصطفےٰؐکامیاب و کامران ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بہت اہم ہے ۔ سوشل میڈیا اب سب کی پگڑی اور گریبان تک پہنچ گیاہے ۔ قومی سلامتی ، قومی وحدت ، اسلامی نظریہ ، باہمی احترام و عزت کی تمام بنیادیں کمزورہوتی جارہی ہیں ۔ نئی نسل کی حفاظت اور سوشل میڈیا کی آڑ میں سب کچھ تباہ کرنے کا سدباب کرناہوگا ۔ ریاستی اداروں ، سیاسی جمہوری قدروں ، قومی سلامتی اور قومی وحدت کے تحفظ کے لیے کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے ۔ تمام سٹیک ہولڈرز متحد ہو کر قومی مثبت کردار ادا کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...