عوام باشعور،لغاری دریشک اتحاد کو شکست سے دوچار کرینگے،شیر علی گورچانی

عوام باشعور،لغاری دریشک اتحاد کو شکست سے دوچار کرینگے،شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ ن لیگ نے پانچ سال عوام کی جوخدمت کی اس کی بدولت عوام انھیں بھرپورکامیابی سے ہمکنارکریں گے الیکشن 2018جمہوریت دشمن قوتوں کے لئے ریفرنڈم ثابت ہوگاان خیالات کااظہارانھوں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

نے گذشتہ روزپارٹی رہنماؤں،چیئرمین ،وائس چیئرمین کونسلرزاورلیگی ورکرزکے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمداکرم قریشی،وائس چیئرمین ملک عقیل احمدارائیں ،چیئرمین ضلعی عشروزکواۃ کمیٹی سردارشیرجہان خان گشکوری،چیئرمین سردارشیرازخان گورچانی،نذرحسین خان رند،سردارشریف خان لُنڈ،سردارفریدخان پتافی،میاں ظہوراحمدخوجہ،سٹی کونسلر خان شاہ جہان خان کاکڑ،سیدمحمداکرم شاہ،عبدالغفارقریشی،ملک کریم نوازارائیں ،چوہدری اعجازمشتاق احمد،ملک حق نوازبرا،حکیم سیف اللہ خان ،زبیراحمدخان اعوان ،مرزامحمدایوب خان ناصرایڈووکیٹ،سردارفیروزگورکھانی ،محمدحسین قریشی،شیخ محمدسلیم،ملک اکبرببر،سردارمنصوراحمدخان مستوئی،سجادملک،فاروق گوپانگ،مرزافرحان ،ضیاء بھٹی،خواجہ آفتاب سکندر،میاں محمداحمدبودلہ سمیت دیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجودتھیں انھوں نے کہاکہ عوام اب باشعور ہوچکے مفادات کی خاطرروزروزپارٹیاں بدلنے والے لوٹوں اور لٹیروں کو اپنے انجام تک پہنچائیں گے ،ہمیں کسی اتحادکی ضرورت نہیں عوام کی طاقت سے لغاری دریشک اتحادکو عبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے دریں اثنا انھوں نے سابق صدر بارملک اعجازاحمدراں کی والدہ کی وفات پران کے چیمبرپہنچ کراظہارتعزیت کیا ۔