عمران خان کا دامن صاف،شریف برادران نے ہمیشہ گری حرکتیں کیں،مصطفی کھر

عمران خان کا دامن صاف،شریف برادران نے ہمیشہ گری حرکتیں کیں،مصطفی کھر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ومرکزی رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھرنے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیشہ گری ہوئی حرکتیں کیں۔ریحام خان سے عمران خان کے اوپر کتاب لکھوانا ان کی اخلاقی اور سیاسی شکست ہے، شریف برادران نے میرے اوپر بھی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

میری سابقہ اہلیہ تہمینہ درانی سے بھی کتاب لکھوائی تھی جس میں میری کردار کشی کرائی گئی تھی اسی طرح ریحام خان نے بھی عمران خان پر بہت گھٹیا الزام لگائے ، پاکستان کی قوم کو یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان پاکستان کی قوم کیلئے مہاتیر محمد اور طیب اردگان ثابت ہوں گے کیونکہ میں نے اب عمران خان کو قریب سے دیکھا اور سمجھا ہے اس میں پاکستان کو اوپر لے جانے کا جذبہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان لالچی اور کرپٹ نہیں ہے اس کا دامن صاف ہے ان پر الزام لگانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اصغر خان کیس میں بھی سرخروہوں گا،انہوں نے کہا کہ جن کے ارادے پختہ ہوتے ہیں وہ طلاطم خیز موجوں سے نہیں گھبراتے میرادامن صاف ہے اس لئے مجھے کوئی خوف نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں جب 24سال کا تھا تو پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہواتھا اس کے بعد گورنر پنجاب وزیر اعلی اور پانی بجلی کا وزیر بھی رہا مجھے کوئی سازش نہیں ہراسکی میں ڈرنے والوں سے نہیں ہوں ، انہوں نے کہا کہ جمعرات کو این اے 181سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے آئیندہ الیکشن کیلئے الیکشن کوٹ ادو میں کاغذات جمع کراوں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...