نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر کروڑوں کے اخراجات کی واپسی کیلئے درخواست دائر

نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر کروڑوں کے اخراجات کی واپسی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،لیکن بیرسٹر جاوید اقبال جعفری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر اس درخواست کو عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

نے اعتراض لگا کر واپس کردیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا،نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں 22گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹوکول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر کمپیوٹرائزڈ پرنٹ نہ ہونے کا اعتراض عائد کیاہے۔