یوسف رضا گیلانی کا این اے 157 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

یوسف رضا گیلانی کا این اے 157 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ملتان(نیوز رپورٹر ) ملتان کی سیاست میں نیا موڑ ‘ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے این اے 157 سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ‘ اس حلقہ سے امیدوار تحریک انصاف کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

زین قریشی اور ن لیگ کے امیدوار عبدالغفار ڈوگر این اے 158 کے امیدواروں جاوید علی شاہ اور ابراہیم خان کی نسبت قدرے آسان حریف ثابت ہونگے جبکہ قبل ازیں سید علی موسیٰ گیلانی این اے 157 سے دستبردار ہو کر پی پی 217 سے الیکشن لڑیں گے ۔ دوسری طرف این اے 154 کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا نظر نہیں آ رہا ‘ این اے 154 کی نشست دیگر تمام نشستوں سے پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سکندر حیات بوسن3جون کو عمران خان سے ملاقات کرانے والے تھے لیکن دیگر امیدواروں ملک اسحاق بُچہ ‘ خالد جاوید وڑائچ اور عاصم ڈیہڑ کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروانے کے باعث این اے 154 کا فیصلہ موخر کر دیا گیا جبکہ ایک نئی پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ این اے 154 کے امیدوار اسحاق بُچہ ‘ خالد جاوید وڑائچ ملک عاصم ڈیہڑ اور پی پی 211 کے امیدوار اﷲ دتہ کاشف پی پی 213 کے امیدوار علی صدیق اور پی پی 212 کے امیدوار مونی شاہ نے ایک مشترکہ گروپ تشکیل دیدیا ہے اور مخدوم شاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین کو باور کرا دیا ہے کہ این اے 154 کی ٹکٹ تینوں امیدواروں میں سے جسے بھی دینگے باقی تمام امیدوار اس کی حمایت کرینگے جبکہ دوسری طرف ملک احمد حسن ڈیہڑ بھی ایک مضبوط امیدوار ہیں اور سکندر حیات بوسن کی تحریک انصاف میں شمولیت اور این اے154 کی ٹکٹ ملنے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ۔تاہم اگر سکندر حیات بوسن تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو جاتے ہیں تو انہیں صرف این اے154 کی ٹکٹ تک ہی اکتفاء کرناپڑیگا ۔

گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر