موسم کی خرابی ‘ نجی ائیر لائن کی پرواز ملتان کے بجائے لاہور لینڈ‘ریاض جانیوالے مسافر پریشان

موسم کی خرابی ‘ نجی ائیر لائن کی پرواز ملتان کے بجائے لاہور لینڈ‘ریاض ...

ملتان( نیوز رپورٹر) کراچی سے ملتان آنیوالی شاہین ائیر کی پرواز این ایل 161 موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

لینڈنگ کر گئی ہے جس کے باعث شاہین ائیر کی ریاض جانیوالی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ملتان آنیوالی پرواز161 نے 7 بجے شام پہنچنا تھا تاہم ملتان میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور اتار لیا گیا ہے جبکہ اسی طیارے نے پرواز این ایل 763 ریاض کیلئے8 بجکر40 منٹ پر روانہ ہونا تھا جواب تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث ریاض جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...