قومی و صوبائی حلقوں میں الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ برقرار

قومی و صوبائی حلقوں میں الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ ...

ملتان،میاں چنوں،وہاڑی،ڈیرہ غازی خان، جتوئی،خانپور،منڈی یزمان(خبرنگار خصوصی ، نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کاسلسلہ جاری رہا،ڈاکٹر محمد صفدر اقبال ہاشمی نے قومی اسمبلی کا حلقہ 156 سے ،حلقہ صوبائی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اسمبلی 211 سے علی حیدر گیلانی ،صوبائی حلقہ 218 سے ملک ظفر عباس راں ،پی پی 216 سے نفیس انصاری،محمد یعقوب ،پی پی 213 سے محمد صفدر اقبال ہاشمی نے متحدہ مجلس عمل سے،حلقہ پی پی 212 سے پی ٹی آئی نوجوان رہنما میاں محمد سلمان قریشی نے،صوبائی حلقہ 218 سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک نسیم حسین راں ،صوبائی حلقہ 218 سے ملک ظفر عباس راں ،علی موسیٰ گیلانی نے پی پی 217 ،نوید احمد نے پی پی 217 ،صوبائی حلقہ 218 سے عبدالشکور احمد مظہر اقبال, نقاش ظفر, ظفر اقبال, نسیم حسین ،صوبائی حلقہ 211 سے عامر عباس بوسن, رانا عمران رزاق, عارف حسین, محمد طارق ،صوبائی حلقہ 216 سے محمد یعقوب, شیخ محمد مشتاق, حافظ عبدالرزاق, محمد ندیم قریشی, محمد جاوید اسلم, خواجہ سلیمان صدیقی ،قومی اسمبلی کا حلقہ 155 سے گورنز پنجاب کے صاحبزادے ملک آصف رفیق رجوانہ ،حلقہ 155 قومی اسمبلی کیلئے ملک شکیل احمد اور شکیل حسین ، قومی اسمبلی کا حلقہ 154 سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،قومی اسمبلی کا حلقہ 156 سے بابو نفیس انصاری, ندیم ممتاز قریشی, محمد رمضان, چوہدری محمد دین سمیت 7 امیدواروں ،حاجی شوکت حیات بوسن نے صوبائی اسمبلی حلقہ 211 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیئے ہیں۔کاغذات نامزدگی وصولی کاسلسلہ آج بھی جاری رہیگا۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میاں چنوں کے حلقہN A152سے مسلم لیگ ن کے پیر محمد اسلم بودلہ ،پاکستان تحریک انصاف کے پیر ظہور حسین قریشی پیپلز پارٹی کے پیر حیدر زمان قریشی سمیت پندرہ امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر مسرور انور ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں کی عدالت سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اسی طر ح پی پی 208سے پاکستان مسلم لیگ ن کے بابر حسین عابد ،عامر حسین ،پیپلز پارٹی کے احمر حسین چیمہ ،حیدر زمان قریشی ،پی ٹی آئی کے محمد جمشید شوکت مقصود عالم سمیت 19امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر رضوان یوسف سول جج درجہ اول میاں چنوں کی عدالت سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے پی پی207کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے حیدر زمان قریشی ،مسلم لیگ ن کے عامر حیات ہراج ،نصرت ہراج ،اور آزاد امیدوار پرویز اختر حسینی سمیت دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر محمد اجمل وٹو سول جج کی عدالت سے حاصل کئے تاحال کسی بھی امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق حلقہ این اے 164سے سید جاوید حسین شاہ، محمد غاضر، ناصر ثقلین، نعیم اختر بھابھہ، ظفر علی، ناصر خان، عبدالقیوم، نیرب خورشید، ثاقب خورشید ،رانا غیاث الدین، عاصمہ غیاث، تہمینہ دولتانہ،غضنفر ریاض دولتانہ، اشرف خالد اور طاہر اقبال چوہدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،حلقہ این اے 163سے اسحاق خان خاکوانی، بلال اکبر بھٹی، سید ساجد مہدی سلیم، تہمینہ دولتانہ، نتاشہ دولتانہ اور محمد ذکریا نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،حلقہ پی پی 232سے میاں ایاز دولتانہ، محمد ذکریا، محمد اعجاز حسین، محمد بلال بھٹی، نصیر احمد، شوکت علی بھٹی، علی وقاص ہنجرا، سید فضل رسول شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،حلقہ پی پی 233سے نواب علی گجر، عبدالحق گجر، محمد سلیم، ناصر ثقلین، محمد ذاکر، نعیم خان بھابھہ، عظمیٰ ناصر، عثمان بشیر خان اور محمد اجمل نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،حلقہ پی پی 234سے اکبر سلطان، سید فہیم حسین شاہ، نعیم خان بھابھہ، شمیلہ اسلم، رانا غیاث الدین، ریحان انور غازی، نیرب خورشید، میاں ثاقب خورشید، محمد عامر اور نصر اللہ طارق نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ، کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے کی 8جون مقرر کی گئی ہے، اب تک جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں ان میں سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے ۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191سے اخوند ہمایوں رضا ،احمد علی دریشک ،عاطف علی دریشک اور محمد جاوید اقبال نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، حلقہ این اے 192سے احمد علی دریشک نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 291کے لیے سردار محمود قادر لغاری ، محمد حنیف ولد محمد بلال ،محمد عاطف علی خان ،محمد راشد کامران ،ملک محمد رمضان ،سردار مقصود خان لغاری ،حسین احمد خان لغاری ،سردار محمد خان لغاری ،مشتاق خان ،علی احمد خان لغاری ،محمد طاہر ،سردار احمد علی دریشک ،محمود قادر خان لغاری امجد خان لاشاری ،عمران رفیق نے کاغزات نامزدگی حاصل کیے۔پیپلز پارٹی تحصیل خان پور کے جنرل سیکرٹری سردار الیاس خان لولائی نے حلقہ PP259کیلئے الیکشن فارم حاصل کرلئے وہ اس حلقہ سے صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار ہوں گے جلد فارم پر کرکے جمع کرائے جائیں گے۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الیکشن میں حصہ لیے کے لیے ریٹرننگ آفیسر سے کاغذات نامزدگی کی وصول کیے اس موقع پر ان کے وکلاء4 اور عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکرٹری بر ائے آبپاشی چوہدری خالد محمود ججہ نے این اے 171اورپی پی249یزمان کی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغزات نامزدگی حاصل کر لیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر