پسند کی شادی کی خوشیاں ماند،گھر سے بھاگا جوڑا کچہری کے باہر پکڑا گیا

پسند کی شادی کی خوشیاں ماند،گھر سے بھاگا جوڑا کچہری کے باہر پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ملتان میں پسند کی شادی کرنے کیلئے آنے والے جوڑے کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ۔بستی خداداد کی رہائشی علیشبہ چند روز قبل اپنے علاقے کے لڑکے زیشان کے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ساتھ بھاگ گئی،،ذیشان اور علیشبہ پسند کی شادی کیلئے ضلع کچہری پہنچے جہاں پہلے سے موجود لڑکی کے رشتہ داروں نے جوڑے پر دھاوا بول دیا،اس دوران علیشبہ بھاگنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ ذیشان کو ضلع کچہری کے باہر لڑکی کے رشتہ داروں نے دھر لیا اور مکوں تپڑوں کی بارش کر کے خوب درگت بنائی،،لڑکی کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ ذیشان ورغلا کر علیشبہ کو اپنے ساتھ لے گیا جب تک لڑکی واپس نہیں آتی ذیشان کو نہیں چھوڑیں گے اس دوران لڑکی والے زبردستی ذیشان کو رکشے میں بٹھا کر ساتھ لے گئے،ادر پورے واقعے کے دوران ضلع کچہری کے باہر موجود پولیس موبائل میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے،جبکہ کچہری کے اندر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی کوئی کردار ادا نہ کیا۔