میاں چنوں،دوران واردات دیہاتیوں کے ہاتھ قتل کا ڈراپ سین،مخالف کو ڈاکو کے شبہ میں مارا گیا،پولیس کارروائی سے گریزاں

میاں چنوں،دوران واردات دیہاتیوں کے ہاتھ قتل کا ڈراپ سین،مخالف کو ڈاکو کے ...

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی ) تھانہ چھب کلاں کے علاقہ 68-69پندرہ ایل (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

میں تین روز قبل دیہاتیوں نے دن دیہاڑے مبینہ ڈاکو بنا کر ایک شخص کو کلہاڑیوں سوٹوں اور اینٹوں کے وار کر کے سرعام قتل کردیا تھا اور ایک شخص کو شدید زخمی کردیا تھا قتل ہونے والا لیاقت وہاڑی کے گاؤں42ڈبلیو بی اور زخمی ہونے والا فیاض 44 ڈبلیو بی کے رہائشی تھے اور مقتول دو بیٹوں اور تین بیٹوں کا باپ تھا ،موقعہ کی فوٹیج کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول لیاقت ڈاکو نہیں تھا بلکہ اس کا ڈکیتی کے مبینہ مقدمہ کے مدعی مظہر حسین کے ساتھ اس کی مخالفت تھی ،جس کی بنا پر گاؤں سے گزرتے ہوئے مقتول کو گھیرا ڈال کرقتل کردیا ، ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں محمد بخش نے مبینہ طور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لے کر وقوعہ کا ٹائم تبدیل کرتے ہوئے وقوعہ کو غلط رنگ دیتے ہوئے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مبینہ ڈاکو لیاقت اور اس کے ساتھی کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ در ج کرلیا مقتول کا پوسٹ مارٹم ہونے کے باوجود قتل کا مقدمہ درج نہ کیا ،رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں کوئی معقول جواب نہ دے سکا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...