ملتان پولیس کی نااہلی ‘ماہ مبارک میں وارداتوں میں اضافہ

Jun 06, 2018


ملتان (خبر نگار خصوصی) رمضان المبارک کے دوران ملتان پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ڈکیتی،چوری اور راہ زنی کی وارداتوں160میں160ہونیوالے اضافہ ہوا ہے جس پر کنٹرول نہیں کیا جاسکا ،پے درپے وارداتوں نے شہریوں160میں عدم تحفظ پیدا کردیا ہے ، گزشتہ روز بھی دن اور شام کے اوقات (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
میں160راہ زنی کی 8 وارداتیں160ہوئیں جبکہ یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،بستی مٹھو میں1603ڈاکو مبارک سے 50 ہزار چھین کر لے گئے،لنگڑیال پل کے قریب 2ڈاکو کاشف سے 20 ہزار،وسے والا قادرپورراں میں160وقار احمد سے 2ڈاکو 2 لاکھ روپے لوٹ لے گئے ، کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چورں نے مصعب کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے اختر اور طاہر کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ڈاکو شہری محمد بلال سے گن پوائینٹ پر 30ہزار اور موبائل فون،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکووں نے اسلام سے آٹھ لاکھ روپے نقدی چھین لی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عاقب سے 22 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے علی رضا سے موٹر سائیکل چھین لی۔تھانہ گلگشت ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے عثمان سے 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں واقع نجی ہاسٹل میں نامعلوم چور نے مبین کا 10 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چور نے عطاء اللہ کا 25 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں ملزمان شوکت وغیرہ نے صلاح الدین سے موٹر سائیکل چھین لیا۔تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں ڈاکووں نے عبد الرزاق سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

مزیدخبریں