ولادی میر پیوٹن کی صدرممنون سے ملاقات کی خواہش ،شیڈول جاری

ولادی میر پیوٹن کی صدرممنون سے ملاقات کی خواہش ،شیڈول جاری

اسلام آباد/ ماسکو (این این آئی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق روس نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

دیا ہے اور روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس (ایس سی او) کانفرنس میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھی روسی صدر کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے اور ولادی میر پیوٹن اور ممنون حسین کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور صدرِمملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہو گی اور اس حوالے سیکیورٹی ڈویژن نے ناصر جنجوعہ کے دورہ روس کے دوران پیشرفت سے صدرکو آگاہ کر دیا جبکہ ناصر جنجوعہ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے روسی حکام کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔

ولادی میر پیوٹن

مزید : ملتان صفحہ آخر