کراچی ،سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کراچی ،سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا میں فائرنگ سے جاں بحق طالبہ سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے۔تفصیلات کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مطابق مرحوم طالبہ سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 92 کورنگی 1 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔عبد الجلیل نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سرزمین پارٹی کے پرچم تلے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، اگر وہ انتخاب جیت گئے تو اپنے حلقے کے دیرینہ مسائل پہلی فرصت میں حل کریں گے۔یاد رہے کہ سبیکا شیخ 18مئی کو ٹیکساس اسکول میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دس دیگر طلبہ کے ساتھ جاں بحق ہوئی تھیں، سبیکا کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ہے۔