ملتان کے باسیوں کیلئے خوشخبری‘ آج بارش ہونے کا امکان

ملتان کے باسیوں کیلئے خوشخبری‘ آج بارش ہونے کا امکان

ملتان(نیوز رپورٹر ) ملتان اور گردو نواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار ‘ منگل کی شب 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے معمولات زندگی درہم برہم ‘ گرمی کی شدت میں کمی ‘ جبکہ آم کے باغات کو نقصان ۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کا سلسلہ جاری ہے‘ منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم رات ساڑھے 10 بجے تیز آندھی چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ‘ شہر کے مختلف مقامات پردرجنوں سائن بورڈ زمین بوس ہو گئے تاہم گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ‘ تیز آندھی کے چلنے سے ملتان اور نواحی علاقوں میں آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ‘ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور گرد و نواح میں مطلع آبر آلود رہنے اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔

خوشخبری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...