انتخابات سے متعلق شکایات اندراج سیل قائم کرینگے: نگران وزیر اعلیٰ سندھ

انتخابات سے متعلق شکایات اندراج سیل قائم کرینگے: نگران وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(این این آئی)نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلی ہاؤس میں ایک شکایتی سیل قائم کرنے جارہے ہیں جہاں پر ہر قسم کی شکایات بالخصوص انتخابات (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کے حوالے سے وصول کی جائیں گی اور ان کا تدارک بھی کیاجائیگا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے ایک وفد جس کی قیادت سنیٹرمظفر حسین شاہ کررہے تھے سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔وفد میں سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، عرفان اللہ مروت، سردار رحیم اور نعیم الرحمان شامل تھے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ بطور نگراں وزیراعلی کے غیر جانبدار ہیں اور ان کی ٹیم ، حکومتی مشینری اور کابینہ بھی غیر جانبدار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ہیں اور ہمارا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ آزاد اور صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد۔ جی ڈی اے کے وفد نے مختلف معاملات پر اپنے چند تحفظات کا اظہار کیا۔ نگراں وزیراعلی سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات کو دور کردیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے جی ڈی اے کے وفد کو بتایا کہ وہ ایک شکایتی سیل قائم کرنے جارہے جہاں پر انتخابات یا کسی بھی دیگر معاملے سے متعلق شکایات وصول کی جائیں گی اور ان کا تدارک بھی کیا جائے گا۔ وفد نے نگراں وزیراعلی سندھ کی جانب سے تعاون اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...