جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،8فوڈ پوائنٹس سربمہر

جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،8فوڈ پوائنٹس سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ،ڈیرہ غازی خان( سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے غلط لیبلنگ،غیر معیاری رنگوں کے استعمال پر الحرم آئسکریم یونٹ جبکہ زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے حرا فوڈزکو سر بمہر کر دیا۔ملتا ن(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے ممنوعہ گٹکا کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر جونی ڈرنک کارنر اینڈ پان شاپ جبکہ پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات، کھلے رنگوں کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پرممتاز سویٹس اینڈ بیکرز کوسیل کر دیا۔ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران مس برانڈنگ،مضرِصحت اجزاء کے استعمال ،سٹوریج کے ناقص انتظامات ،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پررانا ندیم ڈیری اور العاقب ڈیری کوسربمہر کر دیا۔ڈیرہ غازی خان کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران ملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر خیبر آئسکریم ڈسٹری بیوٹر جبکہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت پرصائم فوڈز کو سر بمہرکر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو43,000کے جرمانے عائد کیے۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میں متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر90,000کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ150کلو گلے سڑے پھل وسبزیاں،40لٹر مضر صحت دودھ،60کلوناقص کھلی کریم،450لٹرغیر معیاری مشروبات اوردیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔مزید برآں کارروائیوں کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔