ٹویاٹا سٹی موٹرز کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا مرتکب

ٹویاٹا سٹی موٹرز کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا مرتکب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے ٹویوٹا سٹی موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ کو کم آمدنی ظاہر کرنے انوائسز میں جعلسازی پٹرول پمپ سمیت ورکشاپ آمدن کی مد میں کروڑوں روپے ٹیکس چوری کا مرتکب قراردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا سٹی موٹرز سالانہ ایک سو سے زائد گاڑیاں فروخت کرکے کروڑوں روپے منافع کمانے کے باوجود انوائسز میں جعلسازی کرکے سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس چوری کررہی ہے۔ آئی اینڈ آئی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
رپورٹ کے مطابق کمپنی ایک گاڑی کی فروخت لاکھوں روپے منافع کمارہی ہے تاہم انکم ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی بکنگ میں کم نام شناختی کارڈ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ کمپنی خریدار سے فی کس گاڑی کئی لاکھ روپے زائد چارج کرتی ہے جبکہ مینو فیکچررز ریٹ لسٹ کے مطابق انوائس جاری کی جاتی ہے آئی اینڈ آئی رپورٹ میں کہا گہا ہے کروڑوں روپے سالانہ کی اس آمدنی کو انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا گیا رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا سٹی موٹرز پٹرول پمپ اور ورکشاپ کی آمدنی بھی چھپا رہی ہے جبکہ صرف گاڑیوں کی فروخت سے 20کروڑ روپے سے زائد انکم ٹیکس ہونے کے باوجود ٹیکس گوشواروں میں ٹیکس حکام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے ٹویوٹا سٹی موٹرز کی انکم سے مالکان کے پلازہ اور تین دیگر ہاؤسنگ سکیموں پر کام جاری ہے جواس بات کا ثبوت ہے کہ ٹویوٹا سٹی موٹرز ایک عرصہ سے ٹیکس چوری کرنے کی مرتکب ہورہی ہے ریجنل ٹیکس آفس( آر ٹی او)ملتان کی ہدایت پر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے انکوائری رپورٹ میں ٹویوٹا سٹی موٹرز کو ٹیکس چوری کا مرتکب قرار دیا۔