غیرت کے نام پر 2قتل، 3افراد حادثات کی نذرم، 2نامعلوم نعشیں برآمد
ملتان،عبدالحکیم،کرمپور، وہاڑی،جتوئی،راجن پور،حاصل پور،خانپور(خبرنگار خصوصی)غیرت کے نام پر خاتون سمیت2افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا،ٹریفک حادثات میں3افراد لقمہ اجل بن گئے،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر 2خواتین اور ایک نوجوان نے موت کو گلے لگالیا،2نامعلوم نعیشں ملیں تفصیل کے مطابق اڈہ بند بوسن کے قریب 22سالہ کاشف افطار کے وقت کام سے اپنے گھر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کاشف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔خانپور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق الصبح سحری کے وقت تیز رفتاری کے باعث دو ٹرالر اور ایک منی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جس کا نام عاصم محمود ولد محمد شریف عمر 40سال اور رہائشی فورٹ عباس کا ہے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ فیصل محمود ولد محمد شریف عمر 30سال غلام یاسین عمر 48سال زخمی ہوئے ۔حاصل پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خیرپورٹامیوالی تھانہ عنایتی کی حدود موضع لال دی جھوک میں سگے بھائی پرویز نے کلہاڑیوں کے وار کر کے چھوٹے بھائی شاہد کو قتل کر دیا پرویز کو شک تھا کہ اس کے بھائی کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ٹھیڑی کالو نی کے قریب میں رہائش پذیر ذوالفقار نامی شخص کوشبہ تھا کہ اُس کی بیوی مسماۃ (ز) کے تعلقات مقامی شخص کے ساتھ ہیں جس پر اُس نے گذشتہ روز چھریوں کے پے دَر پے وار کر کے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔دریں اثناء چونگی نمبر 14کے انصاری کالونی کے قریب 32سالہ خالد حسین چند روز قبل ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش سرد خانے میں رکھ کر ورثہ کی تلاش شروع کردی جبکہ میلسی کی رہائشی 15سالہ اقصی نے جس کو تشویش ناک حالت نشتر ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔کرم پور سے نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق موضع حسن شاہ کی مظہر الہی نے سسرال سے آئے روز جھگڑے پر کالا پتھر پی لیا تھا جو کہ نشتر ہسپتال جا کر جاں بحق ہو گئی ۔جتوئی سے نامہ نگارکے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ سبائے والا کا رہائشی محمد زیبر ولد منیر احمد نے گھریلو تنازع پر خود کشی کرلی تھانہ جتوئی پولیس نے لاش تعویل میں لے لی ۔عبدالحکیم سے سپیشل رپورٹر کے مطابق پولیس عبدالحکیم کو شہادت کندلہ کے پاس نہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کی عمر چالیس سال سے زائد معلوم ہوتی ہے پانی میں رہنے کی وجہ سے لاش ناقابل شناخت اور گل سڑ چکی ہے ۔لاش نہر کے کنارے سرکنڈوں میں اٹکی ہوئی تھی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق ڈگری کالج کے سامنے سے لاوارث لاش ملی ہے،مرحوم کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے،ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق نعش پرکسی قسم کے تشددکے نشانات نہیں ہیں،مرحوم کی عمرتقریباً 45سال ہے ،ریسکیو 1122 نے پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کردیا۔
قتل/حادثات/خودکشیاں