انتخابات 2018 ء، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل جاری

انتخابات 2018 ء، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کا پیر سے شروع ہونے والا عمل 8 جون تک جاری رہے گا جس کے دوران تمام صوبائی الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر سے نامزدگی فارم وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے نامزدگی فارم وصول کیے گئے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی کے ساتھ ہر امیدوار کو آرٹیکل 62 اور 63 کا بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔ بیان حلفی میں غیرملکی پاسپورٹ، دہری شہریت، حکومتی یوٹیلیٹی بلوں کے نادہندگی اور زیر سماعت فوجداری مقدمات کی تفصیل دینا ہوگی۔
کاغذات نامزدگی فارم