ماڈل ٹاؤن ، بنی گالہ اور بلاول ہاؤس سیاست کے مراکز بن گئے

ماڈل ٹاؤن ، بنی گالہ اور بلاول ہاؤس سیاست کے مراکز بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) لاہورکا ماڈل ٹاؤن ، اسلام آباد کا بنی گالہ اور کراچی میں بلاول ہاؤس سیاست کا مرکز بن چکے ہیں کیونکہ ان دونوں بڑی پارٹیوں کے خواہشمند امیدوارمتعلقہ سیکرٹریٹس کے چکر لگا رہے ہیں تاکہ 25 جولائی کے انتخابات کیلئے ٹکٹ حاصل کر سکیں ۔ میڈیا رپو ر ٹس کے مطابق تینوں بڑی پارٹیاں پاکستان مسلم لیگ(ن) ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے وفاقی و صوبائی پارلیمانی بو ر ڈ زاور کمیٹیاں گزشتہ کئی دنوں سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے امیدواروں کے انٹرویو لے رہے ہیں اور ان کے درمیان پارٹی ٹکٹ کو لے کر اندرونی جھگڑوں کو حل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ(ن)کا پارلیمانی بورڈ ابھی تک دو مرتبہ لاہور میں مل چکاہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک ہفتے سے بلاول ہاؤس میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما بھی پارٹی چیئر مین کی رہائش بنی گالہ میں امیدواروں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف وہ پہلی سیاسی پارٹی تھی جس نے اپریل میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کاغذات جمع کروانے کا بولا تھا ابھی تک امیدواروں کے نام فائنل نہیں کرسکی جبکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ابھی تک ایک امیدوار کو بھی ٹکٹ نہیں دیا اور جب تینوں پارٹیوں کے رہنماؤں اور آفیئرز سے امیدواروں کے ناموں میں تاخیر کی وجہ پوچھی گئی تو سب نے ایک ہی جواب دیا پارٹی ٹکٹ کیلئے بہت زیادہ امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ہیں جس کیو جہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا ان کی پارٹی کو ملک بھر سے 1000 پارٹی ٹکٹ کے برعکس 4300 امیدواروں کی درخواستیں وصول ہوئیں اور ان کی پارٹی اب اس معاملے کو اور لٹکانا نہیں چاہتی اور آج بدھ کے دن ہم پارٹی امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کریں گے تحریک انصاف ملک کی پہلی سیاسی سیاسی جماعت ہے جس نے آن لائن درخواستیں و صو ل کیں اور ان کے مطابق اسمبلی کی سیٹ کے امیدوار کو 50 ہزار ناقابل واپسی فنڈز جمع کروانے ہوں گے ۔
سیاسی مرکز