ریلوے کا عیدالفطر پر ملک بھر میں 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے کا عیدالفطر پر ملک بھر میں 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرْمسرت موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی پر آسانی کے لیے سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کیمطابق عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چلائی جائیں گے جس کے شیڈول کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر نے بھی منظوری دے دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہو گی جو اگلے روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون کو دن 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز براستہ لاہور رات 8 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔تیسری ٹرین 13 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ فیصل آباد صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔چوتھی ٹرین 14 جون کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ بھکر اسی روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔اور پانچویں عید سپیشل ٹرین 19 جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ میانوالی اسی روز راولپنڈی رات 10بج کر 15منٹ پر پہنچے گی۔

عید ٹرین

مزید : کراچی صفحہ اول